دفعہ 144 کا نفاذ، سخت سیکورٹی کے باوجود عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد پہنچ گئے

Published on June 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,170)      No Comments

1
اسلام (یواین پی )وفاقی دارالحکومت میں  دفعہ 144 کا نفاذ، سخت سیکورٹی انتظامات، پولیس اور انتظامیہ کی تمام کوششیں بے سود رہیں، پاکستان عوامی تحریک کے کارکن تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے آج پاکستان پہنچنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر راول پنڈی اور اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا۔ گزشتہ رات جڑواں شہروں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ، اس کے علاوہ فیض آباد کے مقام پر چاروں اطراف کے راستے بند کر دیئے گئے۔ پولیس نے ایئرپورٹ جانے والے تمام راستے بند کر رکھے تھے اور جگہ جگہ کنیٹنر بھی لگائے تھے ، کارکن رات بھر ایئر پورٹ جانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی، پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جس سے پولیس اہل کاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔کرکنان  رکاوٹیں عبور کرتے چلے گئے اور بڑی تعداد میں ائیر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes