سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے بھارت کی قومی فضائی کمپنی کواپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

سعودی عرب کی شہری ہوابازی کی اتھارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کی ایک رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے بھارت کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی اسرائیل کے لیے پروازو ں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی ہے۔ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی بند فضائی حدود سے اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ائیر انڈیا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی فضائی کمپنی ان پروازوں کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے چلانے کی اجازت کی منتظر ہیں۔اس وقت اسرائیل کی فضائی کمپنی ایل آل ممبئی کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چلا رہی ہے لیکن انھیں بھارت کے تجارتی شہر تک پہنچنے میں پانچ کے بجائے سات گھنٹے کا وقت لگ جاتا ہے کیونکہ اسرائیلی طیارے سعودی عرب کی فضائی حدود سے گذر نہیں سکتے اور انھیں افریقی ملک ایتھوپیا کی جانب جنوبی روٹ اختیار کرنا پڑتا ہے اور پھر وہاں سے وہ مشرق کی سمت سفر کرکے بھارت پہنچتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes