اذان سمیع کی پہلی البم کا پہلا گانا ‘میں تیرا’ ریلیز، والد عدنان سمیع بھی معترف

Published on February 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کے معروف گلوکار اذان سمیع کی پہلی البم کا پہلا گانا ‘میں تیرا’ ریلیز کیا گیا ہے۔ جس کے معترف ان کے والد عدنان سمیع بھی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو گلوکار اذان سمیع نے خود ہی تحریر کیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں ان کے ساتھ ماہین صدیقی کو دیکھا گیا ہے۔اذان سمیع کے پہلے البم کے گانے میں تیرا کی ہدایت احتشام الدین نے دی ہے جبکہ ویڈیو کو میغدیب بوس نے پروڈیوس کیا ہے۔ گانے کو ایک دن میں ہی ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔اس ضمن میں اذان سمیع نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے گانے کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔اس پوسٹ پر گلوکار اذان سمیع کے والد عدنان سمیع خان نے کمنٹ کیا کہ بہت خوبصورت لگ رہے ہو ماشاءاللہ، مجھے تم پر بہت فخر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes