اسٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی پہلو ہو تو بہت سے معاملات میں بہتری آسکتی ہے
لاہور (یواین پی) شوبز انڈسٹری کے حوالے سے عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے میں تھیٹر ہی سب سے آگے ہیں ہمیشہ کوشش رہی کہ لوگوں کے چہروں پہ خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ان کو ایک پیغام بھی دوں اور خوش قسمتی سے میں اس میں کامیاب بھی رہا ہوںاپنے طور پر مجھ سے جو بھی ممکن ہو سکتا ہے میں بہتر سے بہتر ڈلیور کرنے کی کوشش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارمعروف کامیڈین،ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ اسٹیج پہ فحش ڈانس ،بے ہودہ اورذومعنی ڈائیلاگز سے عوام کو انٹرٹین کے ساتھ بزنس تو کیا جا سکتا ہے لیکن ایسا کرنے سے ہم اپنی اخلاقی اقداروں کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں