ٹی ایم اوبالاکوٹ سکندر منصور نے اپنی تین روزہ کارکردگی کی بناءپر ارتغرل کا خطاب پالیا

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

بالاکوٹ شہر میں صفائی ستھرائی،تجاوزات خاتمہ ، اشیائے خوردو نوش کی فروخت کرنے والوں کی نگرانی
بالاکوٹ( یواین پی)نوتعینات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹربالاکوٹ سکندر منصور نے اپنی تین روزہ کارکردگی کی بناءپر تحصیل بالاکوٹ کے ارتغرل کا خطاب پالیا،روزانہ کی بنیاد پر بالاکوٹ بازار کو غسل دیا جانے لگا،بالاکوٹ شہر میں صفائی ستھرائی،تجاوزات خاتمہ کے ساتھ اشیائے خوردو نوش کی فروخت کرنے والوں کی بھی مکمل نگرانی کی جانے لگی ہے،گزشتہ روز بالاکوٹ بازار میں اپنی نگرانی میں بھرپور پانی کا چھڑکاﺅ کیا اور کباب فروشوں،سبزی فروشوں،کریانہ مرچنٹ،تندروچیوں ،ہوٹلز کا وزٹ کیا اور انہیں سفائی ستھرائی کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کیا،تفصیل کے مطابق نوتعیناتٹی ایم اوبالاکوٹ سید سکندر منصور نے بالاکوٹ میں بحثیت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالتے ہی بالاکوٹ میں ہنگامی اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں،انہوں نے مسلسل تیسرے روز بھی انہوں نے بالاکوٹ بازار میں سے تمام گندگی ٹھکانے لگوانے کے بعد بازار کو غسل سے پاک وصاف کیا اور بالاکوٹ بازار میں جابجا منی اڈوں،غیر قانونی پارکنگ،تجاوزات کا بھی خاتمہ کروایا،انہوں نے بالاکوٹ میں تمام ہوٹلوں،تندروں،کباب فروشوں،سبزی فروشوں ،اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں سمیت کریانہ مرچنٹ کو سخت انتباہ جاری کیے،انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،وہ خادم بن کر اپنا کام کرینگے اور اصولوں کے برعکس کسی بھی بات پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے،انہوں نے حالیہ دنوں میں منڈی مال مویشیوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کے ساتھ سہولیات فراہمی کے حوالے سے تفصیلی طور پر ہمارے نمائندے کو بتایا کہ سرعام غیر قانونی کسی بھی مقام پر منڈی مال مویشیوں کے انعقاد اور جانوروں کی خریدو فروخت نہیں کی جائیگی،کیونکہ اس سے پہلے ہی دفعہ144کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog