پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی؛ بین کٹنگ

Published on September 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments


لاہور(یو این پی) آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا میلہ دوبارہ سجنے کو تیار ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے مابین میچوں کی آن لائن ٹکٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس سیریز سے پاکستانی شائقین سالوں بعد اپنے ملک میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر جہاں شائقین خوش ہیں تو وہیں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شریک آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے ملک میں کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2009ء کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پاکستان کے لئے بند ہیں لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے بعد چیزیں اور صورتحال اب بدل چکی ہے۔ خیال رہے کہ بین کٹنگ کا شمار آسٹریلیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔ بین کٹنگ انڈین پریمپئر لیگ ( آئی پی ایل) کی اہم ٹیم سن رائزز حیدر آباد کی کا بھی حصہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme