پنجاب بنک میں ڈکیتی کرنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے دو مرکزی ملزمان ارشد اور فقیر حسین گرفتار

Published on March 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments

Hand
قصور (یواین پی / محمد عمران سلفی سے)ڈی پی اوقصور جواد قمر نے کوٹرادھاکشن میں الیکٹر ونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے اڑھائی ماہ قبل دی بنک آف پنجاب میں ڈکیتی کرنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے دو مرکزی ملزمان ارشد اور فقیر حسین جو سابقہ رینجر ملازم ہیں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ لوٹی ہوئی رقم نقدی 12لاکھ روپے ، ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال ہو نے والی کار نمبری6676/ایل ای بی،مزدا ڈالا نمبری 2686/ایل ای ایس ،4عدد موٹرسائیکل کل مالیتی 37لاکھ روپے اور گارڈ سے چھینی جانے والی پمپ ایکشن، ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والی2عدد رائفلیں،کثیر تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد کرلیے ہیں ۔گینگ کے بقایا ملزمان کو بھی ٹریس کیا جا چکاہے جن کو بھی انشاء اللہ جلد از جلد گرفتار کر کے بقا یا مال مسروقہ برآمد کر لیا جائے گا۔ڈی پی او قصورجواد قمرنے مزید تفصیلات بتلا تے ہو ئے کہا کہ محمد عرفان خاں مینجر دی بینک آف پنجاب کوٹر ادھاکش نے بذریعہ درخواست مقدمہ درج کروایا کہ مورخہ 06/01/14کو بوقت 5/55بجیشام سائل ہمراہ سٹاف بینک میں حسب معمول موجود تھے کہ 5کس نامعلوم ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ زبردستی بنک میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر بینک عملہ کو یرغمال بنالیا اور خوف و ہراس پھیلانے کی خاطر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں بینک عملہ کے تین افراد رضوان ،ندیم اور آصف زخمی ہو گئے اور بینک سے نقدی 57لاکھ 49ہزار روپے اور پمپ ایکشن بمعہ تین عدد میگزین چھین کر فرار ہوگئے ۔جس پر فوری طور مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔قصور پولیس کیلئے نامعلوم خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری ایک بڑا چیلنج تھا تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے تجربہ کار پولیس افسران ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او صدر سرکل قصورنذر عباس،حاجی محمد اکرم انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ کوٹرادھاکشن، طارق محمود خاں انسپکٹر ایس ایچ اوتھانہ چھانگا مانگا ، ملک محمدطارق انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ الہٰ آباد، میاں غلام فرید انسپکٹرایس ایچ اوتھانہ بی ڈویژن قصور، حسن فاروق گھمن انسپکٹر ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن قصور،سب انسپکٹر محمد شوکت انچارج چوکی کوٹر ادھاکشن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی،تفتیش کے نئے رجحانات اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب و روز کام کرکے انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کے دو مرکزی ملزمان سابقہ رینجر ملازمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے37لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ہے ۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ گینگ کے بقایا ملزمان کو بھی ٹریس کیا جاچکاہے جن کو انشاء اللہ جلد از جلد گرفتار کرکے بقایا ما ل مسروقہ برآمد کرلیا جائے گا ۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ ہم نے 7افراد پر مشتمل ایک خطرناک بین الصوبائی ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا ہے اورسابقہ رینجرز ملازمان ہیں ۔اور عرصہ تقریباً سات سال سے پاکستان بھر میں سندھ ،حیدر آباد، رحیم یار خاں، ساہیوال ،قصوراور دیگر کئی شہروں میں بینک ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے علاوہ بڑے بڑے تاجروں سے بینک کے باہر سے کیش چھیننے کی درجنوں وارداتیں بڑی دیدہ دلیری سے کی ہیں ۔اور پولیس کو مغلوب کرنے کی خاطر رٹ پٹیشن ہائے کا سہار ا بھی لیتے ہیں ۔ ملزمان سے ابھی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وملازمان کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme