مریم بلاول ملاقات؛ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

Published on February 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اسلام آباد/لاہور(یواین پی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، اور حکومت کی اسپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے وفد کے ہمراہ جاتی امراء پہنچے جہاں ان استقبال مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے استقبال کیا۔بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی وفد، مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی قیادت کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے، جب کہ (ن) لیگی قیادت میں احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق شریک تھے۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پرمشاورت کے لیے آئے ہیں، یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم بہت اچھی چل رہی ہے، ان پر اعتماد کے لیے شہبازشریف اور نوازشریف کا مشکور ہوں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، ہم سب مل کر جمہوریت کو بحال کریں گے ، ہمیں ایک گیم سے کامیابی نہیں ملے گی ،مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور ان کا وفد آج ملاقات کے لیے آئے اور ہماری مثبت گفتگو ہوئی ، یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ اور سب کے پسندیدہ امیدوار ہیں، حکومت کی اسپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام کے مجرم ہیں، 3 سال میں عوام کی زندگی تنگ کردی گئی، ہر صوبے میں بغاوت ہورہی ہے، عوام پر روز مہنگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme