سیاسی موسم بدل رہا ہے 

Published on October 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

تحریر۔۔ چودھری عبدالقیوم 
گذشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو نیب نے گرفتار کر کے ان کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے شہباز شریف کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ صاف پانی کمپنی سیکنڈل میں نیب کے طلب کرنے پر نیب میں پیش ہوئے تھے گرفتاری کے بعد نیب حکام نے بتایا کہ انھیں آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن میں گرفتار کیا ہے اس بارے نیب میں گذشتہ 2 ماہ سے تحقیقات جاری تھیں شہبازشریف کی گرفتاری سے 2/3 دن پہلے ان کے قریبی ساتھی رانا مشہود نے کہا تھا کہ اداروں کیساتھ ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں اور دو ماہ بعد مسلم لیگ کی حکومت بن جائے گی ان کے اس بیان پر حکومتی اور سیاسی حلقوں پر ایک طوفان اٹھا تھا جس پر مسلم لیگ ن کیطرف سے رانا مشہود کے بیان کو ان کا ذاتی بیان قرار دے کر ان کی ممبرشپ معطل کردی گئی تھی آشیانہ کرپشن کیس کے اہم ملزمان احد چیمہ اور فواد احمد فواد گزشتہ دو ماہ سے نیب کی حراست میں زیرتفتیش تھے بتایا جاتا ہے کہ ان سے تفتیش کے نتیجے میں ملنے والے شواہد اور معلومات کی بناء پر شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے شہبازشریف کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیطرف سے شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف زبردست احتجاج کیا گیاسیاسی حلقوں میں یہ بات بھی محسوس کی گئی ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری پر جس طرح کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اس طرح کا سخت ردعمل اور احتجاج سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وزارت عظمیٰ سے معطلی اور ان کی گرفتاری پر نہیں کیا گیا تھا بحرحال شہبازشریف کی گرفتاری کے مسلم لیگ ن اور ملک کی مجموعی سیاست پر بھی اثرات مرتب ہونگے کئی حلقے شہبازشریف کی گرفتاری کو ملک کی سیاست میں ایک مثبت تبدیلی قرار دیتے ہیں کیونکہ ماضی میں کرپشن کے الزام میں کبھی کسی بڑے طاقتور آدمی کو نہیں پکڑا گیا اس سے ایک چیز ظاہر ہوتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی وسائل لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرکے ملک سے کرپشن ختم کرنے کے وعدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں پی ٹی آئی جو ملک سے کرپشن کے خاتمے اورنیا پاکستان بنانے کا وعدہ کرکے برسراقتدار آئی ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے پہلے100 دنوں کا پروگرام دے رکھا ہے کہ ان کی حکومت کے پہلے 100 دنوں کی کارگردگی سے پتہ چل جائے گا کہ وہ اپنے پروگرام پر عملدرآمد میں کتنے سنجیدہ ہیں پی ٹی آئی حکومت کے 40 دنوں میں نیب نے کرپشن کے الزام میں ملک کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے صد ر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرکے یہ واضح پیغام دے دیا کہ وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرکے نیا پاکستان بنانے کے نعرے میں سنجیدہ ہیں اور اس میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے جس سے یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کرپشن کے الزام میں اگر میاں شہباز شریف جیسے طاقتور سیاسی راہنما پر ہاتھ ڈالا جا سکتا ہے تو مستقبل میں کڑا احتساب کرنے اور کرپشن کیخلاف مزید کئی گرفتاریاں اور اہم اقدامت بھی ہونگے کرپشن کیخلاف کاروائیوں میں بعض سیاسی قوتیں مزاحمت بھی کریں گے تو عوامی حلقوں میں یقینی طور پر سراہا جائے گاویسے تو ملک میں موسم گرما کا زور ٹوٹ رہا ہے اور سردی کی آمد آمد ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی شہبازشریف کی گرفتاری سے سردیوں میں سیاسی موسم گرم رہے گاخاص طور پر شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث دیگر طاقتور سیاسی لوگ احتساب سے بچنے کے لیے حکومت کیخلاف کئی طرح کے محاذ کھولیں گے لیکن اب کی بار شائد ان لوگوں کو اپنی کرپشن چھپانے میں کامیابی نہیں ہوگی کیونکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کرپشن کرنے والوں میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو کسی قسم کا این آر او ملے گا۔وزیراعظم نے گذشتہ روز لاھور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بڑے صاف الفاظ میں کہا کہ کان کھول کر سن لیں حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی اور اس میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی انھوں نے کہا کہ ڈاکو کو ڈاکو نہ کہا جائے تو کیا کہیں جب بھی کرپٹ لوگوں کیخلاف کوئی کاروائی کرنے کی کوشش کیجائے تو کرپشن کرنے والوں کی یونین سامنے آجاتی ہے اور یہ لوگ شور مچاتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے لیکن اب حکومت اس طرح کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی ان لوگوں نے جو کچھ کرنا ہے کرلیں احتجاج کرنا ہے کریں پارلیمینٹ میں شورڈالنا ہے ڈالیں لیکن ہم اب قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں سے قومی دولت واپس لے کر قومی خزانہ میں جمع کرائیں گے کرپشن کا خاتمہ کرکے کرپشن فری نیا پاکستان بنائیں گے اور انشااللہ حکومت کے پہلے100 دنوں میں تبدیلی نظر آئے گی امید رکھنی چاہیے کہ بدلتے موسموں کیساتھ اب وطن عزیز میں بھی تبدیلی آئے گی بہتری آئے گی کرپشن کا خاتمہ ہوگا ملک کی لوٹی گئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع ہو گی اور قائداعظمؒ کا پاکستان اب نیا پاکستان بنے گا پاکستان کو بانی پاکستان حضرت قائد اعظمؒ ،مصورپاکستان حضرت علامہ اقبالؒ اور وطن عزیز کے کروڑوں عوام کے خوابوں کی تعبیر ملے گی۔ان شاء اللہ

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme