الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا

Published on March 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی) وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر کل خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں ںےسپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلیٹنگ اور قابل شناخت بیلٹ پیپر کی مخالفت کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لیا۔ الیکشن کمیشن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog