انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ کے افسران اپنی ڈیوٹی احس ن طریقہ سے دیں‌ عثمان تنویر

Published on March 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٽ حميد چنڊ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ محمد عثمان تنویر نے متعلقہ محمکوں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران بھی ماضی کی طرح اس بار بھی اسی ہی معیار کے مطابق سچائی اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ضلع کو ہمیشہ کیلئے پولیو سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ مہم کے متعلق مطلوبہ انتظامات جلد مکمل کریں اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موجود تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا تاکہ معصوم بچوں کو معذور ہونے سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی 29- مارچ 2021ء سے شروع ہونے والی انسدا پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ مہم سے قبل ایسی حکمت عملی تشکیل دیں جس کے تحت پولیو ٹیموں کی گھر گھر موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مہم کے دوران ضلع کی مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں، معززین، علماء کرام باالخصوص والدین کو مہم میں شامل کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے اور مہم کو بھی کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے پولیس افران وک ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں اور بسوں، ویگنوں، سوزوکیوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کو چند منٹ کیلئے اسٹاپوں پر روکیں تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلائے جا سکیں۔ انہوں نے یو سی سیکریٹریز اور پٹواریوں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، اس ضمن میں غیر حاضر یا غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں این اسٹاپ ڈاکٹر کلیم شیخ کی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران 5 سال تک عمر کے دو لاکھ 16 ہزار 516 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ضمن میں 634 گشتی، 46 فکسڈ اور 53 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 159 ایریا انچارچز اور 53 یو سی ایم اوز کو بھی مقرر کیا گیا ہے تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ٹھٹہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن سمیت محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر، پولیس اور انفارمیشن کے افسران کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، این اسٹاپ، پی پتی ایچ آئی، مرف و دیگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题