عالیہ بھٹ کی فلم کے خلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع

Published on March 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments


ممبئی( یو این پی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آںے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے خلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں۔ معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ گنگو بائی کاٹھیا واڑی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کا ٹیزر گزشتہ ماہ ریلیز کیا جا چکا ہے۔فلم کی کہانی کتاب ’مافیا کوئن آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی ہے، جس میں 1960ء کے دور کی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا کی طاقتور ترین خاتون سمجھی جانے والی گنگوبائی کا مرکزی کردار عالیہ بھٹ ادا کر رہی ہیں۔فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے پر نہ صرف شائقین بلکہ بھارتی اسمبلیوں سے بھی مخالفت کی آوازیں اٹھانا شروع ہو گئی ہیں۔ اس ضمن میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی میں کانگریس جماعت کے ایم ایل اے امین پٹیل نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کماٹھی پورا کا علاقہ اب مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور یہ علاقہ اب ویسا نہیں رہا جیسا وہ 1950 کی دہائی میں تھا۔امین پٹیل نے یہ بھی کہا کہ فلم میں جس طرح اس علاقے کو اور وہاں کی مشہور خاتون کو دکھایا گیا ہے حقیقت اب اس کے برعکس ہے کیوں کہ وہاں کی خواتین مختلف شعبہ جات میں ماہر سمجھتی جاتی ہیں۔ فلم کے نام کے ذریعے اس علاقے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا فوری طور پر فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔دوسری جانب گنگو بائی کے آبائی علاقے کماٹھی پورا کے رہائشیوں نے بھی فلم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ کی فلم کے ذریعے نہ صرف گنگو بائی بلکہ اس علاقے کی کھلم کھلا غلط ترجمانی کی گئی ہے۔ یہ 200 سال پرانی تاریخ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی اجے دیوگن بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال ہی 30 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy