تیسرا ٹی ٹوینٹی ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو ایک سکور سے شکست دیدی

Published on June 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

ڈیرا ڈن (یواین پی ) تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ایک سکور سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جس میں سمیع اللہ شنواری 33 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اصغر 27 رنز کے ساتھ دوسرے اور محمد شہزاد 26 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ عثمان غنی نے 19 ، نقیب اللہ زردان 15، شفیق اللہ 4 اور محمد نبی 3 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔افغانستان کی جانب سے دیئے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب بنگلہ دیش کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔لیٹن داس اور تمیم اقبال نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال صرف 5 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ اوپننگ پر آنے والے لیٹن بھی افغانستان کی طوفانی باولنگ کے آگے کھڑے ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحمان 46 رنز بنانے میںکامیاب ہوئے لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے ۔ ان کے علاوہ محمد اللہ نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز بنائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy