وزیراعظم کا جارحانہ سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

Published on March 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی)وزیراعظم عمران خان نے جارحانہ سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا کو سیاسی معاملات پر زیادہ بات کرنے سے روک دیا۔وزیراعظم نے وزراء کو حکومتی کارکردگی اجاگر کرنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ مفادات کے ٹکراؤ اور تنقید کے پیش نظر بعض مشیران اور معاونین خصوصی کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شبلی فراز اور فیصل واوڈا جلد دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، عامر کیانی کا بھی دوبارہ کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔وزیراعظم نے میڈیا حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے شیخ رشید احمد کو متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت داخلہ کا لاہور میں بھی کیمپ آفس قائم کیا جارہا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے انتظامات الگ کرنے کے لیے فیصل جاوید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جب کہ میڈیا پر اقدامات کی تشہیر کی ذمہ داری شبلی فراز کے سپرد کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو پی ڈی ایم سے متعلق سخت بیان دینے بھی منع کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题