لند ن میں نواز شریف کی دل سے آشنائی ،اوپن ہارٹ سرجری ہوگی

Published on May 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

nawaz-ok-22222221لندن ۔۔۔  وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے لندن میں قیام میں توسیع کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے ۔ اب وزیر اعظم مزید دو ہفتے تک لندن میں رہ سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منگل کو ہارٹ سرجری ہو گئی ۔ آپریشن کے بعد وزیر اعظم مزید دو ہفتے لندن میں ہی قیام کریں گئے ۔ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں اہم فیصلے اسحاق ڈار کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو آج وطن واپس آنا تھا تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کا مشورہ دیئے جانے کے بعد اب وزیراعظم وطن واپسی یا قیام سے متعلق خود فیصلہ کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme