ایبٹ آباد پبلک سکول نے معیاری تعلیم کی فراہمی میں ملک بھر میں نام کمایا ڈاکٹر سید وقار علی 

Published on March 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

ایبٹ آباد (یواین پی) ایبٹ آباد پبلک سکول نے معیاری تعلیم کی فراہمی میں ملک بھر میں نام کمایا ہے ، تمام شعبوں نجی و سرکاری محکموں اور عوام کی خدمت کرنے والے نامور سیاستدانوں، سول وعسکری افسران نے یہاں سے اپنی تعلیم کو مکمل کیا،اسی بنیاد پر طالبات کو بھی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے مانسہرہ میں فاطمہ جناح پبلک سکول کا آغاز کیا جارہا ہے ،جس کی کلاسز مئی سے شروع ہوں گی طالبات کو ہاسٹل کی سہولت میسر ہوگی،داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی جاری ہے، ان خیالات کا اظہار پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول پروفیسر ڈاکٹر سید وقار علی رضوی نے یہاں ایبٹ آباد پبلک سکول میں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردارنوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،صدر اے یو جے سید طاہر شاہ نے بھی خطاب کیا ، جب کہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمن ،پروفیسر چوہدری محمد امین ،پروفیسر سید افتحار علی شاہ ،عثمان طاہرسیکرٹری ،اسرار محمد برسربھی موجود تھے ، پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول پروفیسر ڈاکٹر سید وقار رضوی کا کہنا تھا ایبٹ آباد کے میڈیا نےادارہ کی اعلی کارکردگی کو حقیقی معنوں میں اجاگر کیا،کیونکہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے،جس کا معاشرہ کی ذہن سازی اور تعمیر میں اہم کردار ہے ،ایبٹ آباد پریس کلب نے بھی مثبت اور معیاری صحافت کو فروغ دیا ہے ،جس کاصوبائی اور قومی سطح پر اس کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے ، پروفیسر ڈاکٹرسید وقار علی رضوی کا کہنا تھا ایبٹ آباد پبلک سکول تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے، طلباءکی کردار سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پریس کلب اور ایبٹ آباد پبلک سکول کا باہمی لیزان رہے گا،صدر پریس کلب سردار نوید عالم کا کہنا تھا ادارہ کی ملک بھر میں نیک نامی اور اعلی کارکردگی ایبٹ آباد کے شہریوں کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے،اس درسگاہ نے ملک کی خدمت کرنے والے بڑے نام پیدا کئے ہیں ادارہ کی خدمات سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے ایبٹ آباد کا میڈیا ادارہ کی ترقی اور بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy