کورونا ویکسین حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سب لوگوں کو لگوائیں

Published on March 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) کورونا کی تیسری لہر عروج پر ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔حکومت نے سلیکٹڈ علاقوں میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کررکھا ہے مگر عوام کی بداحتیاطی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلتا ہی جا رہا ہے جبکہ ڈاکٹرز حضرات اور دیگر لوگ عوام کو گاہے بگاہے ایجوکیٹ بھی کرتے رہتے ہیں۔جبکہ کورونا ویکسین بھی تیار ہو چکی اور امیون سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔کچھ ملکوں میں حکومت مفت میں اپنے عوام کو ویکسین لگا رہی ہے جبکہ کچھ میں لوگ اپنے پیسوں سے خرید رہے ہیں۔ملک پاکستان میں بھی حکومت نے ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز تو پہلی کھیپ میں منگوائیں تھیں اور ترجیحاً فرنٹ فٹ کے عملے اور بزرگ شہریوں کو مفت میں لگانے کا اعلان کیا۔حکومت کی طرف سے لگنے والی ویکسین کی رجسٹریشن ابھی بھی جاری ہے تاہم اس کے ساتھ حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی اور اس ویکسین کی قیمت بھی ہزاروں میں متعین کر دی کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے اور جلدی ویکسین لگوانا چاہتے ہیں تو وہ پیسے دے کر پرائیویٹ لوگوں سے ویکسین لگوا لیں۔جبکہ حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کو مفت میں ویکسین فراہم کرے نا کہ پیسے دے کر لوگوں کو ویکسین لگوانا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ یوں پرائیویٹ اداروں کے ذریعے پیسے دے کر ویکسین لگوانے کے معاملے میں تو جن لوگوں کے پاس پیسا ہے تو وہ ویکسین آسانی سے لگوا لیں گے مگر جو لوگ غریب ہیں اور سکت نہیں رکھتے تو وہ ضرورت مند ہونے اور بیمار ہونے کے باوجود بھی ویکسین نہیں لگوا پائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes