پشاور میں رات گئے موسلا دھار بارش، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Published on July 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 654)      No Comments


پشاور(یو این پی)شہر میں رات گئے موسلا دھار بارش شروع ہوئی تو تھمنے کا نام ہی نہیں لیا، شدید بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ پانی کے باعث جگہ جگہ گاڑیاں بند ہو گئیں، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں اور گاڑیوں کو دھکے لگا کر پانی سے نکالتے رہے۔ رات بھر بارش نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا رکھا۔ بارشوں سے متعدد پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور ائیرپورٹ جانے والے مسافر آفت ناگہانی کا شکار ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog