رمضان ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے؛ ایم اے ٹھاکر

Published on April 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments


ماہ صیام میں ہمیں غریب اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے
لاہور(یواین پی) ماہ صیام رحمتوں ،برکتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے ماہ رمضان کو دوسرے الفاظ میں صبر کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے جس طرح صفائی نصف ایمان ہے اسی طرح روزہ نصف صبر ہے اور صبر کا اجر جنت ہے یہ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اس مہینہ میں مومن بندوں کے رزق میں فراخی اور اضافہ کیا جاتاہے ان خیالات کا اظہار ایم اے ٹھاکرکامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں ہمیں غریب اور مستحق لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ان کے لئے محبتیں بانٹیں کیونکہ جب ہم غریبوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے تو رب کائنات ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题