پانامہ فیصلے میں وزیراعظم کو ایک مافیا کے سرغنہ سے تشبیہ دینا نامناسب ہے،عاصمہ جہانگیر

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

لاہور(یو این پی )سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں ججز جس حد تک جا سکتے تھے وہ گئے ۔ پانامہ فیصلے میں وزیراعظم کو ایک مافیا کے سرغنہ سے تشبیہ دینا انتہائی نامناسب ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پانچوں ججوں نے قانون کے اندر رہ کر فیصلہ دینا تھا ، مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جس دور کی کرپشن کی بات ہو رہی ہے اس دور کے ساتھی بھی آج نواز شریف کے خلاف کھڑے ہیں۔یوا ین پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وکلا کسی سیاسی جماعت کی بی ٹیم نہیں جو کسی کا ایجنڈا آگے بڑھائیں . انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے کے بعد کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کے دعویدار بتائیں اگر یہ کرپشن کے خلاف تحریک ہے تو آمروں کے دور میں کیوں شروع نہیں کی گئی . یہ کرپشن کے خلاف تحریک ہے یا اس تحریک کا سہارا لے کروزیراعظم کو ہٹانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو جو خلاء پیدا ہو گا اسے کون پر کرے گا ۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وکلاء پانامہ فیصلے کو پڑھے بغیر تبصرہ نہ کریں۔اگر وکلاء تحریک چلانا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں اور اپنے مطالبات منوا لیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes