کراچی، اورنج لائن منصوبہ 5 سال کے بعد بالآخر مکمل ہو گیا

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

کراچی (یواین پی) سندھ حکومت کا 4 کلومیٹر طویل اورنج لائن منصوبہ 5 سال کے بعد بالآخر مکمل ہو گیا، صوبائی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا ہفتہ 10 ستمبر سے منصوبے کو آپریشنل کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بروز ہفتہ سے اورنج لائن بی آر ٹی عبدالستار ایدھی کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے۔ روزانہ ہزاروں شہری اس جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل پیرا ہے، کراچی کے شہری آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد 2016 میں رکھا گیا تھا، تاہم پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے ملک کے اس سب سے چھوٹے ماس ٹرانزٹ منصوبے کو مکمل کرنے میں ساڑھے 5 سال سے زائد کا وقت لگا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog