جہانگیر ترین اگر نہیں چاہیں گے تو بجٹ کسی صورت بھی پاس نہیں ہو گا

Published on April 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments


پنجاب اور وفاق میں حکومت محض آٹھ دس ووٹوں کی محتاج ہے لہٰذاحکومت کو جہانگیر ترین کو ہر صورت آن بورڈ لینا پڑے گا
لاہور (یواین پی)وزیراعظم عمران خان ا ور جہانگیر ترین کی ملاقات ہو گی یا نہیں یہ ابھی حل طلب سوال ہے کیونکہ سننے میں تو یہی آ رہاہے کہ عمران خان صاحب جہانگیر ترین سے ملنے کے لیے راضی ہو چکے ہوئے ہیں جبکہ وہ مخصوص ٹولہ جو کہ حکومت میں ہے اور وزیراعظم عمران خان کے آس پاس ہے مگر جہانگیر ترین کے خلاف ہے اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات درج کرانے میں بھی پیش پیش ہے وہ اس وقت بھی ایکٹو ہے اور وہ ہر دو یہ کوشش کرے گا کہ عمران خان صاحب اور جہانگیر ترین کی ملاقات کبھی بھی نہ ہو سکے اور جہانگیر ترین کو بالآخر جیل کی سیر کرنا ہی پڑے۔جبکہ جہانگیرترین ہر قیمت پر عمران خان صاحب سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ا ور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے حواریوں کو دی جانے والی افطاری بھی ملتوی کر دی ہوئی ہے کہ انہیں کہیں سے اشارہ ملا تھا کہ خان صاحب ان سے ملنے کے لیے راضی ہو چکے ہوئے ہیں۔مگر پھر معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہاہے۔تاہم حکومت کی اصل مجبوری یہ ہے کہ جہانگیر ترین کاحکومت میں موجود دھڑا بہت مضبوط ہے اور ستر کے قریب لوگ وفاق اور بالخصوص پنجاب سے جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ہو چکے ہوئے ہیں اور وہ جہانگیر ترین کے اشارہ ابرو پر کھڑے ہیں کہ ادھر جہانگیر ترین کہیں گے اور ادھر وہ پی ٹی آئی کی حکومت کو الوداع کہہ دیں گے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین پر منحصر ہے کہ آنے والا بجٹ پاس ہو سکے یا بلکہ پیش بھی ہو سکے یا نہ۔کیونکہ جہانگیر ترین چاہیں گے تو بجٹ پیش ہو گاوہ اگر چاہیں گے کہ بجٹ پیش نہ ہو تو بجٹ کبھی بھی پیش نہیں ہو گا لہٰذا حکومت کی مجبوری ہے اور وہ ہر صورت جہانگیر ترین کو آن بورڈ لے کر ہی رہیں گے۔عارف حمید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب او ر وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بمشکل آٹھ یا دس ووٹوں کی مرہون منت ہے اور دوسری طرف جہانگیر ترین کی جیب میں ساٹھ سے ستر ووٹ پہنچ چکے ہوئے ہیں لہٰذاجہانگیر ترین چاہیں گے تو پی ٹی آئی حکومت رہے گی اور اگر چاہیں گے تو فوری حکومت گرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید یہی ہے کہ عمران خان صاحب جہانگیر ترین سے ملاقات کر لیں گے اورمعاملات بہتری کی جانب چل پڑیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes