لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہے، وزیراعظم مودی

Published on April 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments


وزیراعظم مودی کی قوم سے ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل
نئی دہلی (یواین پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالآخر ملک میں کورونا کی ہلاکت خیز لہر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سےخطاب میں کہا کہ کورونا کی لہر نے طوفان کی صورت اختیار کرلی ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لاکھوں افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں۔وزیراعظم مودی نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے اور ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرکے ہی ہم اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں اور یہ سب اتحاد اور اتفاق کے بغیر ممکن نہیں۔بھارت میں کورونا کی اس ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور اسیے وقت میں مودی کی منظر عام سے غائب ہونے اور ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جس کے بعد وزیراعظم مودی ریڈیو پیغام ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔بھارت میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن گیس کی قلت سے طبی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جس کے بعد برطانیہ نے 600 سے زائد وینٹی لیٹرز، آکسیجن کنسنٹریٹرز اور دیگر طبی آلات روانہ کیئے ہیں جب کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور نے آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ 3 ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسپتالوں کے باہر مریضوں اور شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے لیے لواحقین کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog