اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں میاں نبیل ارشد

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشد نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا دورہ کیا اورمختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں /ویگنوں میں مسافروں وڈرائیورزکے کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیٹ ہونے کی تصدیق اور کاؤنٹر پر ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے دوران چیکنگ موقع پر بعض مسافروں کو اپنی نگرانی میں ویکسین بھی لگوائی اور فکسڈ پوائنٹ پر مسافروں وعملہ کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کی چیکنگ اور ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے سٹینڈ کی حدود میں قائم ٹک شاپ پر دکانداروں وخریداروں کو بھی ویکسین لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے پرزوراپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں۔انہوں نے مسافروں کی 70 فیصد گنجائش کے مطابق سیٹنگ انتظامات اور فیس ماسک بھی چیک کئے اور کہا کہ کورونا کی خطرناک لہر سے بچاؤ کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے سٹینڈ میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ شیلٹر ہوم میں موجود انتظامات کو سراہا۔انچارج ٹرمینل نے کورونا ویکسینیشن کے عمل،چیکنگ اور سٹینڈ کے مجموعی انتظامات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes