پنجاب کا 1935 ارب سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments


لاہور(یو این پی) پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا آج بجٹ پیش کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 639 ارب روپے تک مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب کو وفاق سے 1162 ارب روپے ملیں گے۔ صوبائی ٹیکس محاصل 330 ارب تک ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ کموڈٹی آپریشن اور گرانٹس کی رقوم 440 ارب تک ہوں گی۔ امن و امان کے لئے 165 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ شعبہ تعلیم کے لئے 355 ارب اور شعبہ صحت کے لئے 185 ارب مختص کئے جا رہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر پر بھی 245 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ہاوسنگ اینڈ کمیونٹی سروسز کے لئے بھی 100 ارب رکھے جا رہے ہیں۔ بجٹ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے لئے 70 ارب رکھے جانے کی تجویز ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگی پر بھی 260 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت مقامی حکومتوں کو 300 ارب روپے ملیں گے تاہم ٹیکسز کی مد میں پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کو حکومت رد کر چکی ہے۔ موٹر سائیکل اور 1300 سی سی تک کی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ بھی مسترد کیا جا چکا ہے تاہم بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں رد و بدل متوقع ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں کابینہ اجلاس میں بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme