پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید پر 9 تعطیلات مل گئیں

Published on May 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید پر 9 تعطیلات مل گئیں، عید کے سلسلے میں 10 تا 15 مئی تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ 8، 9 اور 16 اپریل کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے طرز پر عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 10سے 15مئی تک تعطیلات ہوں گی ۔8اور9مئی کو معمول کی تعطیلات جبکہ 16مئی کو اتوار کی چھٹی کے ساتھ سرکاری ملازمین مجموعی طو رپر 9تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کر چکی۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 10مئی بروز پیرسے 15مئی بروز ہفتے تک ہوں گی۔وفاقی وزارت داخلہ نے 30 اپریل کوعیدالفطرکی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ سمری میں 8 سے 16مئی تک چھٹیوں سفارش کی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے آج عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، عید الفطر کی ایک ہفتے کی تعطیلات کی جائیں گی۔ واضح رہے 28 اپریل کو این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کی تھیں، جس کے تحت 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes