امریکہ دوست یا دشمن

Published on June 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

Hafiz-Shahid
پاکستانی قوم اور پاکستانیوں کو امریکہ سے دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہمیشہ مہنگا پڑا ہے اور امریکہ دوستی کے ایام میں پاکستان کی معیشت سمیت ریاست کو شدید خطرات کے سامنے کے ساتھ ساتھ معاشی اور ریاستی نقصانات بھی اٹھانا پڑے خاص طور پر پرویز مشرف کے دور میں امریکہ کے ساتھ یاری لگانے والی حکومت نے نہ صرف پاکستان کے اندر مخالفت کے بیج بوئے بلکہ مخصوص انداز استعمال کرنے والے امریکہ کے سامنے خود کو کمزوری دیکھانے کے حوالہ سے بھی متعارف کروایالیکن پاک چین دوستی کے سیراب نے پاکستان کو روز اول سے آج تک اخلاقی معاشی بحرانون سے نکال کر مضبوط اور مستحکم ریاست بنانے کی جانب گامزن کیا گیا پاک چین دوستی کے سبب پاکستان میں سی پیک منصوبہ کے ذریعے جہاں پر پاکستان کو معاشی استحکام ہوگا اس کے ساتھ ہی پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے گوادر بندرگاہ کی شروعات ہونے کے فوراََ بعد خلیجی ریاستوں کا کاروبار پاکستان میں آتا دیکھائی دیگا نہ صرف یہ بلکہ ریاست کے اندر بڑے پیمانے پر فیکٹریاں اور کارخانے لگنے کے باعث پاکستانی قوم کے ہاتھ مزید مضبوط ہونگے ایسے ایام میں کہ جب امریکہ کی جانب سے افغانستان جنگ کے موقع پر پاکستان کو کمزور کئے جانے کے بعد اندرونی خلفشار ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی قوم کو روشنی کی کچھ کرنیں دیکھائی آنا شروع ہو رہی تھیں تو ایسے ہی ایام میں امریکہ کی جانب سے ایف سولہ تیاروں نے امداد کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کو نیو کلیر ممبر شپ کے حصول کیلئے فراہم کئے جانے والی اخلاقی اور عملی امداد کے بعد پاکستان کی پیٹھ میں مزید چھرا گھونپنے کی کوشش کرنے کے درپے ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری کو کمزور کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن امریکہ کو اس بات کا پتہ چل جانا چاہیے کہ پاکستانی قوم حکومت اور فوج آج 2016کے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں پر انڈیا ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے تو پاکستان اس سے کہیں درجے بڑھ کر ایٹمی صلاحیتوں کا مالک ہے اور ہم اپنی حفاظت خود کرنا اچھے طریقے سے جانتے ہیں اگر ایشیا کے اندر کسی واحد ریاست کو نیوکلیر ممب شپ دی گئی تو اس سے ناصرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا میں عدم استحکام کی فضا پیدا ہوسکتی ہے۔ جو کہ کسی صورت بھی پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے۔ اس بات کے باوجود کہ دنیا کی بڑی ایٹمی طاقتیں پاکستان کو اور پاکستان کے نیوکلیر سسٹم کو بھارت کے مقابلے میں کئی گنا مضبوط طاقت ور اور بہترین سمجھتے ہیں لیکن امریکہ کی جانب سے بھارت کے حق میں آواز اٹھانے کا سلسلہ بالکل عجیب اورمنفرد ہے ایسے ایام میں پاکستان کی ریاست کو امریکہ کے رویہ کے خلاف شدید آواز بلند کرنی ہوگی اور اس کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنا ہوگی جو طاقت ضرورت کے وقت استعمال کرکے چھوڑ دے ایسے دوست سے دشمنی بہتر۔ پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کے ساتھ نیوکلیر ممب شپ حاصل کرنے کیلئے رابطے جاری ہیں پاک چین دوستی کا نمونہ اس بات پر بھی بالکل سامنے آیا کہ جب چین نے پاکستان کو نیوکلیر اتھارٹی کا ممبر بننے کی حمایت کی اور پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کے ساتھ رابطہ بھی جاری ہے اور اس بات کی بھرپور توقع کی جارہی ہے کہ اگر بھارت کو ممبر بنایا جاتا ہے تو پاکستان کو بھی نیوکلیر اتھارٹی کا ہرصورت ممبر بنایا جائے تاکہ ایشیا کی طاقت کا استحکام موجود رہے اور کوئی پاکستان کو کمزور سمجھنے اور نیچا دیکھانے کی کوشش نہ کرے ایسے حالات میں پاکستانی قوم کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ امریکہ کے خلاف دشمنی کو مضبوط کرنیکامنہ بولتا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog