بلوچستان حکومت نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Published on May 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق 10 مئی سے 15 مئی تک صوبے بھر میں عید کی چھٹیاں ہونگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش اور وزیراعظم کی اجازت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔نوٹی فیکیشن کے مطابق عیدالفطر کیلئے 10 مئی سے 15 مئی تک چھٹیاں ہونگی۔ خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تعطیلات پر دوسرے شہروں کو جانے والے افراد کیلئے اضافی ٹرینیں سات مئی تک چلائی جائیں گی، آٹھ مئی سے شاپنگ مالز بھی بند کر دئیے جائیں گے۔عید کے موقع پربین الصوبائی، انٹراور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چاند رات بازاروں پر بھی پابندی ہوگی۔ 10 سے 15 مئی تک عید تعطیلات کا مقصد ملکی سطح پر نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔اس کے علاوہ نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی۔ 8 سے 16 مئی تک گھر رہو محفوظ رہو کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题