انسداد خسرہ ویکسیئن لگانے کے دوران محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی ڈپٹی کمشنر

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجا ز کی زیر صدارت انسداد خسرہ مہم کا اجلاس۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی،ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے اجلاس کو بتایا کہ خسرہ سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسیئن لگانے کا آغاز 15 نومبر سے ہو گا اور یہ مہم 27 نو مبر تک جاری رہے گی خسرہ ایک فرد سے دوسرے فرد تک پھیلنے والا مرض ہے خسرہ سے بچاؤ کی ویکسیئن لگانے کی اس مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسیئن لگائی جائے گی ضلع اوکاڑہ میں ویکسیئن لگانے کا ہدف 12 لاکھ بچے ہیں اس مہم میں محکمہ صحت کے 4 ہزار 301افسران و اہلکاران حصہ لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ مہلک امراض کے تدارک کے لئے حکومتی اقدامات سرکار ی اداروں کی مربوط کاوشوں سے مطلوبہ نتائج دے سکتے ہیں ہمیں ضلع کی سطح پر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہر محکمہ قومی نوعیت کے اس کام کو اولین فوقیت دے بچوں کو خسرہ جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لئے طے شدہ شیڈول کے مطابق ویکسیئن کے عمل کو مکمل کیا جائے گا انسداد خسرہ ویکسیئن لگانے کے دوران محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی انسانی صحت سے جڑے معاملات انتہائی حساس اور اہمیت طلب ہیں خسرہ سے بچاؤ کے لئے بھر پور آگاہی مہم شروع کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme