فاروق آباد میں یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے

Published on February 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی) فاروق آباد میں یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جامعہ تعلیم الا سلام سے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور علماء کونسل کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک سردار محمد نے کی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ریاض رضوی اور ملک سردار محمد نے کہا کشمیر یوں پر ڈھائے جانے والے مظالم مزید برداشت نہیں کرسکتے مودی سرکار بھارتی فوج کو لگام ڈالے کشمیر نریندر مودی کی جاگیر نہیں بلکہ کشمیریوں کا حق ہے بھارتی فوج کشمیر میں جاری ظلم و تشدد بند کرے کشمیری عوام کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آزادی کشمیر تک جدو جہد کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا تاہم اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارا دئیت دلوانے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی جارحیت کا سختی سے نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme