سمندری طوفان سے ضلع بھر میں‌طوفانی بارشوں‌کا امکان ہے ڈی سی ٹھٹھہ عثمان تنویر

Published on May 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ساٸکلون کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے ضلع ٹھٹہ کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ بحرہ عرب کے جنوب میں طوفانی بارشوں کا سسٹم بن رہا ہے جسے ساٸکلون توکٸے کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے طوفانی بارشیں یا تیز ہواٶں کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سمت گجرات انڈیا کی طرف ہے اور اس کے اثرات بارشوں کی صورت میں ضلع ٹھٹہ پر بھی پڑے گا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیڈ کوارٹر میں موجود رہیں اور ممکنہ ساٸکلون کے متعلق تمام ضروری انتظامات و احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے ضلع ٹھٹہ کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس موجودہ سمندری طوفان اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اپناٸیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے. ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے ماہیگیروں کو بھی سختی سے ہدایت کی ھے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس میں کنٹرول روم بھی قاٸم کیا گیا ہے جس کے ٹیلیفون نمبر 0298920056 اور 0298920057 ہیں جوکہ 24 گھنٹے کام کریگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy