صدر مملکت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

Published on May 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مجھے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ سکتے ہیں جب کہ آج باپ نے بھی مجھے کسی کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ان کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، منحرف اراکین ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،ان کی شکلیں اڑی ہوئی ہیں۔شیخ رشید نے واضح طور پر کہا کہ ان کو کہہ دیا گیا ہے کہ مشکل فیصلے بھی کریں اور ستمبر میں الیکشن کریں، 90 کی بجائے 120 دن ہو سکتے ہیں لیکن الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy