کشمیر انتخابات میں کامیابی، عمران خان کی نواز لیگ کو مبارکباد

Published on July 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

4
 اسلام آباد: (یواین پی) عمران خان نے روایت توڑتے ہوئے کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی زبردست کامیابی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مبارکباد دینے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ روایتی طور پر اسلام آباد میں برسر اقتدار جماعت ہی کشمیر میں فتح حاصل کرتی ہے لیکن وہ پھر بھی مسلم لیگ نون کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے اپنی پارٹی کے فاتح امیدواروں کو بھی مبارکباد دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme