بھارت میں ہندو ڈاکٹر نے آخری سانسیں لینے والی کورونا مریضہ کے لیے کلمہ پڑھ دیا

Published on May 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

نئی دلی(یواین پی) بھارت میں آخری سانس لینے والی مریضہ کے لیے ہندو ڈاکٹر نے کلمہ پڑھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لئے کلمہ پڑھا۔ڈاکٹر نے جیسے ہی کلمہ ختم کیا تو مریض کی جان نکل گئی۔چونکہ کورونا وارڈ میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی اسی لیے ڈاکٹر رکھا وارڈ میں موجود تھی اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔ڈاکٹر ریکھا کے مطابق مریض کو شدید نمونیا تھا جبکہ داخلے کے دوران مریضہ کی حالت بہت خراب تھی اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضاء خراب ہونا شروع ہوگئے تھے جس کے بعد مریضہ کے اہل خانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا ہے۔ڈاکٹر ریکھا کے اس اقدام کو مسلمانوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme