مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھی جائے گی محمد علی اعجاز

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھی جائے گی پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیریوں پر بھارتی ظلم اور ان کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں پوری دنیا کے سامنے آشکار کریں گے بھارت کے مظالم کے باو جود مظلوم کشمیری آزادی کے لئے جو جدو جہد کر رہے ہیں وہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو کسی شکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارتی جارحیت کے خلاف ان کی جدوجہد ہر صور ت میں منزل پائے گی آج کا دن مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف تجدید عہد کا دن ہے اہل کشمیر کو گذشتہ کئی دہائیوں سے جس ظلم کا سامنا ہے وہ پوری دنیا پر عیاں ہے 27 اکتوبر کے دن ہی بھارت نے کشمیر میں بغیر کسی اخلاقی جواز کے اپنی فوجیں اتاریں اور اہل کشمیر کو ان کی مرضی اور منشاءکے بغیر آزادی سے محروم کیا ،کشمیریوں کی شناخت کو مسخ کرنے کی کوشش کی انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی حاصل کریں گے کشمیری عوام نے جس طرح اپنی آزادی کے حصول کے لئے قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پریس کلب اوکاڑہ اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میںیوم سیاہ کے حوالہ سے ہونے والی تقریب اور ریلی میں بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور کشمیریوں کی جد و جہد کو پوری دنیا کے سامنے ایک مقدمہ کے طور پر پیش کیا جائے گا تاکہ بھارت کے مکروہ چہرہ سے نقاب ہٹایا جا سکے اور بھارت کی درندگی و مظالم اور کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے متعلق پوری دنیا کو آگاہ کیا جا سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes