معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

Published on May 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

لاہور (یواین پی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ جیا علی کی شادی لاہور کی بادشاہی مسجد میں سادگی سے ہوئی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی۔اداکارہ جیا علی کی شادی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی ہے۔جیا علی کی عمران ادریس سے کافی دوستی تھی تاہم اب یہ دوستی رشتہ میں بدل گئی ہے۔عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنا بزنس بھی کرتے ہیں اور عمران ادریس کی کمپنی کھیلوں کی مختلف مصنوعات سمیت کھیلوں سے متعلقہ پراڈکٹس بھی بناتی ہے۔دوسری جانب عمران ادریس کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اداکارہ جیا علی نے اس حوالے سے بتایا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے بہت اچھا جیون ساتھی ملا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کی خوشی میں جلد ہی بڑی دعوت کا اہتمام کروں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔واضح رہے کی جیا علی نے کیرئر کا آغاز ماڈل کی حیثیت سے کیا تھا لیکن انہیں حقیقی شہرت اپنی پہلی فلم “دیوانے تیرے پیار کے” سے ملی جس کے ڈائریکٹر سید نور تھے۔اس کے علاوہ اداکارہ جیا علی بے شمار ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes