مہنگائی کا بڑھتا ہوا عفریت ظاہر کرتا ہے کہ شریف برادران کی حکومت ناکام ہو گئی ہے فواد چوہدری

Published on June 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

12
جدہ (زکیر احمد بهٹی) جدہ سعودی عرب. حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کا واضح ثبوت مہنگائی اور کرپشن کا بڑھتا ہو گراف ہے فواد چوہدری صدرپاکستان تحریک انصاف سعودی عرب ۔ پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس ینبع کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر جناب فواد چوہدری نے کی اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض مظہر اقبال خان نے انجام دیتے ہوئے سب کا تعارف کریا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف جدہ کے صدر مرزا ندیم الحق ،جنرل سیکرٹری قاسم دستی،سیکرٹری انفارمیشن اشعر محمود خان اور سیکرٹری فنانس عمران ملک بھی شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کا واضح ثبوت مہنگائی اور کرپشن کا بڑھتا ہو گراف ہے بجٹ نے بھی عوام کے زخموں پر مرہم نہیں لگایا بلکہ بجٹ کے نام پر صرف صفات کالے کئے گئے ہیں ماضی کے تمام بجٹوں کی طرح یہ بھی لفظوں کے ہیر پھیر سے بنایا گیا ہیفواد چوہدری نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھیں اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں انہوں نے اجلاس میں موجود ارکان کی رائے سے مظہر اقبال خان کو پاکستان تحریک انصاف ینبع کا صدر اور سرفراز احمد کو نائب صدر نامزد کیا جس پر سب نے اعتماد کا اظہار کیا فواد چوہدری ان اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سب پاکستان تحریک انصاف کے کارن ان کا ساتھ دیں گے مرزا ندیم الحق نے فواد چوہدری کی انتھک کاوشوں کا سراہا اور ان کا جدہ اور ینبع آمد کا شکریہ ادا کیا اس اجلاس میں دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا جن میں نائب صدر پی ٹی آئی سعودی عرب جناب شہزاد ملک ،جنرل سیکرٹری سعودی عرب عقیق احمد،سیکرٹری فنانس سعودی عرب عمر صاحب شامل تھے اجلاس میں فواد چوہدری نے لیڈیز ونگ پی ٹی آئی  کی بنیاد رکھتے ہوئے مسز ناصرہ شاہین کو ینبع لیڈیز ونگ کی کوارڈینیٹر بننے پر مبارکباد دی اور ا ن پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور جدہ سے آنے والی پی ٹی آئی لیڈیز ونگ جدہ کی کوارڈینیٹر ز کا شکریہ ادا کیا جس میں محترمہ فرزین ندیم،محترمہ فوزیہ اشعر،محترمہ تہمینہ عمران،اور محترمہ کومل قاسم بھی شامل تھیں فواد چوہدری نے بتایا کہ جلد ہی عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے تقریب کے اختتام پر انہوں نے ایک بار پھر کارکنان سے گزارش کی کہ وہ اتحاد اور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض کو ایمانداری سے نبھائیں اور عمران خان کا ساتھ پوری سچائی اور شفاف جذبات سے دیں تاکہ ہم آنے والے وقت میں ان کے ساتھ مل کر ایک مضبوظ اور مستحکم پاکستان بنا سکیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes