محراب پور ؛ڈکیتی کی واردات ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات نقدی لوٹ لی

Published on June 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)محراب پور میں ڈکیتی کی واردات ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات نقدی لوٹ کر فرار جاسوس کتوں اور کھوجی کی مدد سے پولیس کا چھاپہ ناریجو قوم چار افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کی الواحد کالونی میں ریٹائرڈ فوجی ارباب لونڈ کے گھر چھ مسلح نقاب پوش ڈاکووں کی ڈکیتی کی واردات ڈاکووں نے مردوں کیساتھ ساتھ گھر کی عورتوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور عورتوں سے پہنا ہوا زیور اور کانوں کی بالیاں تک اتروا لیں اہلخانہ کے مطابق ڈاکو بڑی رقم کا مطالبہ بار بار کررہے تھے کہ تم لوگوں نے جو لاکھوں روہے گھر میں چھپا رکھے ہیں وہ دیں ورنہ انجام اچھا نا ہوگا اور ساتھ تشدد بھی کرتے رہے تاہم ڈاکو 6 تولہ سونے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر ڈی ایس پی محراب پور ایس ایچ او محراب پور جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا معائنہ کیا اور متاثرین کے بیان لیے اس موقع پر کھوجی اور جاسوس کتوں کی مدد سے قریبی علاقے کے ایک گھر سے ناریجو قوم کے چار افراد کو پولیس نے تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا ہے ڈی ایس پی محراب پور کا کہنا ہے کہ واقع کی شفاف تحقیقات کی جائے گی تاکہ ذمہ داروں کو سزا مل سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes