مولانا فضل الرحمان نکاح کے علاوہ جنازہ بھی پڑھاتے ہیں، پی ڈی ایم ترجمان حافط حمداللہ

Published on June 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

لاہور ( یواین پی) مولانا فضل الرحمان نکاح کے علاوہ جنازہ بھی پڑھاتے ہیں، مولانا جلد اس کٹھ پتلی حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھائيں گے، فواد چوہدری کے مولانا فضل الرحمان کا سیاست چھوڑ کر نکاح پڑھانے کے مشورے پر پی ڈی ایم ترجمان حافط حمداللہ کا ردعمل سامنے آ گیا- تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی ذمہ داریوں میں نکاح پڑھانا اورکرانا شامل ہے، وہ جنازہ بھی پڑھاتے ہیں خواہ سیاسی ہی کیوں نہ ہو اور جلد اس کٹھ پتلی حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھائيں گے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا سیاسی قبلہ کبھی پنڈی، کبھی زرداری ہاؤس ہوتا ہے اور آج کل بنی گالا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دہری شہریت کےحامل افراد آپ کی کابینہ میں شامل ہیں جو آدھا تیتر آدھابٹیر کا مصداق ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مریم نے اپنی پارٹی پیپلزپارٹی اور بلاول نے اپنی پارٹی (ن) لیگ کے حوالے کردی تھی، اب لگتا ہے دونوں جماعتوں میں طلاق ہوگئی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نکاح وغیرہ کرایا کریں سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بینا میں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نکاح وغیرہ پڑھایا کریں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو اپنی اپنی پارٹیاں دے دی تھیں یعنی ان میں شادی ہوگئی تھی لیکن مولانا فضل الرحمان کے چھوہارے اتنے تگڑے نہیں تھے جس کی وجہ سے شادی چل نہیں سکی اور دلہن ناراض ہوکر واپس آگئی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ن لیگ پیپلز پارٹی کے حوالے کر دی تھی وہ تو بعد میں طلاق ہو گئی، ورنہ تو دونوں بیاہ کے ایک دوسرے کے گھر چلے گئے تھے اور وٹہ سٹہ ہوگیا تھا لیکن بات بنی نہیں اور دلہن ناراض ہو کر واپس چلی گئی ، جب کہ ہم تو چاہتے تھے کہ یہ شادی چلتی رہے لیکن لگتا ہے مولانا کے چھوارے اتنے تگڑے نہیں تھے کہ یہ شادی برقرار رہتی ، انہیں اپنا کندھا دوبارہ پیش کرنا پڑے گا کیوں کہ ان کا تو کام ہی یہ ہے ، مولانا اپنا اصل کام نکاح وغیرہ کروایا کریں سیاست ان کا کام نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy