اسلام آباد ایئر پورٹ پر شارجہ سے آنے والے متعدد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

Published on June 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) بیرون ملک سے پاکستان آنے والے کورونا مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ، اسلام آباد ایئر پورٹ پر شارجہ سے آنے والے متعدد مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی- تفصیلات کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے 4مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، جس کے بعد چاروں مسافروں کو او جی ڈی سی ایل کے اسلام آباد میں واقع قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ مسافروں کے جسم کادرجہ حرارت بھی زیادہ تھا ، تاہم مسافروں کو کورونا نیگٹو رپورٹ پرگھرجانیکی اجازت ہوگی۔ خیال رہے پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔گذشتہ ہفتے شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166 مسافر پشاور پہنچے تھے ، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے اٴْن کی جانچ کی گئی، جس میں سے 14 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔واضح رہے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا تشخیص پشاور ایئرپورٹ پر 24 مئی کو کتے تعینات کیے گئے، جنہوں نے پہلے ہی روز 1 مریض کی نشاندہی کی تھی، بعد ازاں 26 مئی کو ان کتوں نے مزید پانچ مسافروں میں وائرس کی نشاندہی کی تھی۔۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدام سے کورونا وائرس کی شرح3.0 فیصد تک گر گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ کورونا کی شرح تین اشاریہ ایک فیصد تک گرگئی اور یہ اب تک کی وبا کے دوران سب سے کم شرح ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد47ہزار764ہے،خوشی ہے پاکستان کورونا وبا سے نمٹتے ہوئے کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes