کورونا وبا؛ مزید56 افراد جاں بحق، فعال کیسز میں کمی

Published on June 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

 

اسلام آباد(یو این پی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے مزید 1239 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ کورونا کے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی۔ کورونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی۔این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روزکورونا کے 36 ہزار368 ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہزار 610 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 877،191 ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题