حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی

Published on June 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی سے ہرطرف مہنگائی آتی ہے، مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سستی بجلی بنائیں گے، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا، صنعتی سرگرمیوں میں اضافے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داسو ڈیم کے دورے کے موقع پر مقامی وغیرملکی انجینئرز اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختصر خطاب میں کہا کہ ملکی ترقی کا بڑا حصہ صنعتی سرگرمیوں سے منسوب ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب بجلی سستی ہو۔انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کی وجہ سے سستی بجلی پیدا ہوئی اور ملک نے ترقی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی فراہمی سے مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی جس میں کچھ وقت درکار ہے۔انہوںنے کہاکہ سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ صنعت کو ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس مشکل کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔خیال رہے کہ 2020 میں ورلڈ بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔منصوبے سے پاکستان کو لاکھوں صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کم لاگت، قابل تجدید توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اضافی فنڈس داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی مالی اعانت فراہم کریں گے جو دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ 2 ہزار 160 میگاواٹ صلاحیت پیدا کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy