ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ کی جانب سے ریسکیو 1122 سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

Published on June 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

فیصل آباد ( یو این پی )فیصل آباد :گزشتہ دنوں چک نمبر 602 گ ب گلوئیاں میں ارسلان نامی شخص نے گھریلو لڑائی کی وجہ سے پھانسی لے لی تھی. ریسکیو 1122 تاندلیانوالا نے موقع پر پہنچ کر مریض کو طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیوسپتال منتقل کردیا ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد یاسین نے ہسپتال منتقلی کے دوران مسلسل سی-پی-آر سے متاثرہ نوجوان کی سانسیں بحال کر دیں ریسکیو سٹاف محمد یاسین کی پیشہ ورانہ مہارت سے نوجوان کو نئی زندگی مل گئی.لواحقین،شہریوں اور سول سوسائٹیز نے ریسکیو سٹاف کا شکریہ ادا کیا خراج تحسین پیش کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 فیصل آباد کی جانب سے اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن یاسین اور اس کے ساتھی ساجد علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شاباش دی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题