پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا: بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکی

Published on September 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیاہے، پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیاجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت کا بڑھک مارتے ہوئے کہنا تھا کہبھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے،پاکستان وہی کررہا ہے جو وہ کرتا آیا ہے،مخالف کو بھی درد کا احساس دلانا چاہیے،پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف پاکستان کے خلاف اکثر و بیشتر بڑھکیں مارتے رہتے ہیں اور سرپرائز کارروائی کی بات کرنے والی بھارتی فوج کی جانب سے ماضی میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان پر کامیاب سرجیکل اسٹرائیک کی ہے،بھارتی فوج کے اس جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کی نفی نہ صرف پاک فوج نے کی تھی بلکہ پوری دنیا کے فوجی مبصرین نے بھی علاقے کے دورے کے بعد بھارتی فوج کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا تھا جبکہ بھارتی حکومت اپنی پارلیمنٹ اور عوام کو بھی اس جھوٹی اور بے بنیاد سرجیکل سٹرائیک کے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا تھا اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے مطمئن کر سکا تھا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy