فیصل آباد ( یو این پی )ایک ماہ گزر گیا مگر لڑکیوں کے اغوائکا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔۔غریب آدمی انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔۔واقعہ ایک ماہ قبل تھانہ صدر کی حدود چکنمبر120 گ ب پاک لینڈ کالونی میں پیش آیا۔۔۔ملزمان جاوید اور عمر حیات وغیرہ ندیم نامی شخص کی بہنوں اجمن اور پٹھانی بی بی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغواءکر کے لے گئے تھے۔ہم روزانہ تھانے کے چکر لگا رہے ہیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔متاثرین اگر میری بہنوں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پولیس ہو گی۔ایسے سنگین مقدمات کا جلد اندراج نہ ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان آئی جی پنجاب،آرپی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد ہمارا مقدمہ درج کر کے میری بہنیں بایاب کروا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔