یکساں نظام تعلیم کے لئے حکومتی کاوشیں عصر حاضر کا تقاضہ ہیں چوہدری محمد اکرام

Published on June 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

یکساں نظام تعلیم کے نفاذسے سماجی ترقی کے نئے رستے کھلیں گے تفر یق پر مشتمل معاشرہ ختم ہو گا
اوکاڑہ (یواین پی ) یکساں نظام تعلیم کے لئے حکومتی کاوشیں عصر حاضر کا تقاضہ ہیں یکساں نظام تعلیم کے نفاذسے سماجی ترقی کے نئے رستے کھلیں گے تفر یق پر مشتمل معاشرہ ختم ہو گا اتحاد اور واحدت کی فضا پیدا ہو سکے گی ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹر کٹ آفیسر ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام اور قائد اعظم اکیڈمی فا ر ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے سر براہ اسرار احمد نے یکساں نظام تعلیم کے موضو ع پر ہونے والی اساتذہ کرام کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ورکشاپ سے اساتذہ اکرام اور ماہرین تعلیم نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم کے نفاذ سے ہمیں تدریس میں یکسانیت پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور جب سلیبس ایک ہوگا تو ہر پاکستان کا ہربچہ چاہے وہ کسی بھی ادارہ میں پڑھے یکساں سلیبس کی وجہ سے ایک وحدت کی لڑی میں پرویا جائے گا سلیبس ایک طریقہ امتحان ایک سے بچوں کو اپنی صلاحیتیوں کے اظہار کے لئے بہتر فضا دستیاب ہو گی ہمیں ایک ایسا تعلیمی ماڈل لے کر آگے چلنا ہے جس کی ہر جگہ پر پیر وی کی جائے گورنمنٹ پہلی کلاس سے لیکر پانچویں جماعت تک ایک سلیبس کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ہمیں ایک مضبوط مستحکم روشن خیال قوم بننے میں یہ فیصلہ ایک بنیاد قائم کرے گا اساتذہ کرام نے کہا کہ بہت سارے شعبوں کی طرح اس شعبہ میں بھی مافیاز حکومت کی شاندار کاوش کو ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں ہمیں ان مافیاز کا مقابلہ کرنا ہے اساتذہ کرام اور ماہرین تعلیم نے کہا کہ ہم بحثیت استاد گورنمنٹ کی اس پالیسی کے ساتھ ہیں بعدازاں یکساں سلیبس کے نفاذ کے لئے کئے جانے والے عملی اقدامات ،حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات ،سرکاری قواعد و ضو ابط سلیبس کے عملی نفاذ کے لئے اساتذہ کرام کی ٹریننگ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سمیت سلیبس کی آو¿ٹ لائن سے متعلق تکنیکی معاملات بھی زیر بحث آئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes