سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی زیرصدارت فیصل آبادڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس

Published on June 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر عالیہ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے ڈاکٹر ادیبہ کے علاوہ این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وباءکی صورتحال بہتر ہونے پر فیملی پلاننگ اقدامات دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں۔اجلاس کے دوران بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کے لئے امور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سی ای او ہیلتھ نے این جی اوز کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ کم بچے خوشحال گھرانہ کا پیغام عام کرنے کیلئے کواررڈینیشن کو مزید بہتربنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme