ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

01
ملتان، جیکب آباد، سبی اور نوابشاہ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات
اسلام آباد(یو این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملتان، جیکب آباد، سبی اور نوابشاہ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ ملتان میں اتوار کو درجہ حرارت بیالیس ڈگری رہا۔ لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی اور ہوا نہ چلنے کی وجہ سے حبس میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورن سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان،مالاکنڈ،پشاور، ہزارہ،کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن،فاٹا اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog