اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کے خلاف مقدمہ درج

Published on July 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی جانب سے دیا گیا ایک کروڑ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شاہد محمود نامی شہری کی جانب سے دی گئی درخواست پر شفقت زہرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہد محمود نے پرانے مراسم کی بنا پر شفقت زہرہ کو ایک کروڑ روپے دیے تھے جس کی واپسی کے لیے شفقت زہرہ نے شاہد محمود کو چیک دیا تاہم جب وعدے کے مطابق چیک جب لاہور کے ایک نجی بینک میں جمع کروایا گیا تو چیک ڈس آنر ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں شفقت زہرہ نے 15 روز میں رقم دینے کا وعدہ کیا جس پر شاہد محمود نے دوبارہ چیک فیصل آباد کے نجی بینک میں اپنے اکائونٹ میں جمع کروایا جو کہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ ڈس آنر ہو گیا۔ذرائع کے مطابق رقم واپسی کے تقاضے پر شفقت زہرہ کی جانب سے شاہد محمود کو سنگین نتائج کے دھمکیاں دی گئیں اور رقم کی واپسی سے انکار کر دیا گیا جس پر شاہد محمود کی درخواست پر شفقت زہرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes