پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا بہت اہم کردار ہے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

Published on August 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

لاہور(یو این پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے۔اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے حوالے سے ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دین اور آئین ہمیں سب کے ساتھ اعلیٰ سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، بابائے قوم قائد اعظمؒ نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تحسین ہے، آج کے دن ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید مؤثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog